سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدرکی سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

جنوبی ایشیا میں دیرپا و پائیداراستحکام اورترقی کیلئے امن اورسلامتی کا ماحول ضروری ہے، افتخارعلی ملک

پیر 22 اپریل 2019 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر افتخارعلی ملک نے سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پر دہشت گردی کے مربوط حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا وپائیداراستحکام اورترقی کیلئے امن اورسلامتی کا ماحول ضروری ہے۔پیرکو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے سارک چیمبرز کے صدر روون ادیرے سنگھے سے دہشت گردی کے واقعات میں جانوں اوراملاک کے نقصان پرافسوس کااظہارکیا اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکیا۔

سارک چیمبرز کے صدر روون ادیرے سنگھے پاکستان میں تھے اورسری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اتوارکی رات کو وطن واپس روانہ ہوگئے۔سارک چیمبرز کے نائب صدر نے کہاکہ دکھ اورالم کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیںفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر داروخان اچکزئی، سارک چیمبرزکی اکائونٹس کمیٹی کے چئیرمین زبیراحمد ملک، چئیرمین رابطہ کمیٹی سہیل حسین ملک، سیکرٹری جنرل حناء سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمدبٹ، رحمت اللہ جاویدر اورشہریارعلی ملک بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

افتخارعلی ملک نے کہاکہ پاکستان سری لنکاء سمیت تمام پڑوسی ممالک کو اہمیت دیتاہے اورسمجھتاہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اورسلامتی کا ماحول تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس کے بغیر اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک اورخطے کی جیوپولیٹکل ماحول کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کاشکارہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی اورمالی قربانیاٰں دی ہیں، دنیا بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان کی ان قربانیوں کااعتراف کرناچاہئیے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کی مربوط کوششوں سے اسے شکست دی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں