سیمنٹ کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 63.31 فیصد آضافہ ہوا ، شماریات بیورو

پیر 22 اپریل 2019 16:12

سیمنٹ کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 63.31 فیصد آضافہ ہوا ، شماریات بیورو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19کے پہلے 9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 63.31 فیصد کا آضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میںجو لائی تا مارچ کے دوران 33 لاکھ 38 ہزار 65 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 17ہزار 871 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 51 لاکھ 88 ہزار 661 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جس کی کل مالیت 29 ہزار 186ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11 ہزار 315 ملین روپے یعنی 63.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں