لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ2019ء پاکستان نے لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات پر147.94 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.56 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات پر138.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا تھا۔ اعداد وشمارکے مطابق مارچ کے مہینے میں لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات پر پاکستان نے 17.06 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا۔ گزشتہ سال مارچ میں پاکستان نے لکڑی اورلکڑی سے بنی اشیاء کی درآمدات پر16.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں