گدون ٹیکسٹائل ملزکے بعد ازٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 18 فیصد کمی

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گدون ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 3 مہینوں میں گدون ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈکو 566 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں گدون ٹیکسٹائل ملزکو687 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 20.19 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں