ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 24 مئی 2019 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے جرمنی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق جرمنی کے شہر ڈوسلڈارف میں میڈیکل، ڈینٹل ،سرجیکل اورہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات اورسازوسامان کی بین الاقوامی نمائش 18سے 21 نومبر کو منعقد ہورہی ہے۔اتھارٹی نے اس نمائش میں شرکت کی فیس 3 لاکھ70 ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنوں کو12 جون تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متو قع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں