اپریل کے مہینے میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں نمایاں کمی

جمعہ 24 مئی 2019 20:48

اپریل کے مہینے میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں نمایاں کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) رواں سال اپریل کے مہینے میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میںگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر پاکستان نے 7.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.7 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر 8.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں