امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گیارہ ماہ کے دوران 21.55 فیصد اضافہ

پیر 17 جون 2019 14:35

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گیارہ ماہ کے دوران 21.55 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مئی 2019 ء امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.133 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.55 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 2.632 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019ء میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے 346.81 ملین ڈالر کازرمبادلہ بھجوایا ۔گزشتہ مالی سال مئی کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 290.26 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔واضح رہے کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ ملک بجھوانے میں امریکا میں مقیم پاکستانی سرفہرست ہیںجبکہ برطانیہ اورسعودی عرب بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبرپرہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں