آرڈیننس مجریہ 2019ء کی روء سے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے والے شہریوں کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی،چئیرمین ایف بی آرسید شبرزیدی کا بیان

بدھ 26 جون 2019 13:39

آرڈیننس مجریہ 2019ء کی روء سے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے والے شہریوں کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی،چئیرمین ایف بی آرسید شبرزیدی کا بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) فیدرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ اثاثوں کی ڈکلئیریشن سے متعلق آرڈی ننس مجریہ 2019ء کی روء سے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے والے شہریوں کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آرسید شبرزیدی نے بدھ کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہاہے کہ اثاثہ جات کو ظاہرکرنے کے آرڈی ننس مجریہ 2019 ء کے دفعہ 12 کی روء سے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے والے شہری کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ اسی طرح اثاثہ جات کو ظاہرکرنے کے آرڈی ننس مجریہ 2019 ء کے دفعہ 12 کی روء سے ڈکلئیر شدہ اثاثہ جات کوجرمانے کیلئے بطورشہادت استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں