،سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی، 87 ہزار 100 روپے پر آگیا ، 10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا

جمعہ 23 اگست 2019 23:00

،سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی، 87 ہزار 100 روپے پر آگیا ، 10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ 87 ہزار 100 روپے پر آگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر 1496 ڈالر پر آگئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔ آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ 87 ہزار 100 روپے پر آگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں