رواں سال جون میں دفتری میشنری کی درآمد میں گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 15.33فیصد کا اضافہ

پیر 26 اگست 2019 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) رواں سال جون میں دفتری میشنری کی درآمد میں گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 15.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء میں درآمد کی دفتری میشنری کا حجم 4 ارب 60کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جو کہ مئی 2019ء میں 4 ارب روپے تھا۔ اس طرح جون میں مئی کے مقابلے میں درآمد کی جانے والی میشنری کی مالیت میں 60کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں