نوجوان انٹر پرینیورز میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے 450 ملین روپے تقسیم کئے جائیں گے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام

جمعرات ستمبر 12:35

نوجوان انٹر پرینیورز میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے 450 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیرعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لئے قرضہ کی سہولت کا آغاز کررہا ہے جس کے تحت نوجوان انٹر پرینیورز میں 450 ملین روپے تقسیم کئے جائیں گے اور یہ اعانت پر مبنی کاروباری قرضہ ہو گا۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق ایس ایم ایز کے لئے قرضہ پر نصف شرح سود حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی نصف قرضہ حاصل کرنے والے نوجوان ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف برسرروزگار بنانا ہے بلکہ انہیں کاروباری سہولت فراہم کرکے دوسروںکو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ قومی معیشت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ نوجوان ہنر مندوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کاروبار کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ان کی اقتصادی و سماجی ترقی پر یقین رکھتی ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments