چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اب عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

پیر 16 ستمبر 2019 12:22

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اب عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے اہم منصوبہ جو ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہو گا، حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت نئے مواقع سے فائدہ اٹھائے کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت چینی حکومت کی مشاورت سے سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو گئی ہے جس میں اب دوسرے شعبہ جات بشمول سماجی و معاشی ترقی، غربت کا خاتمہ، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک کے سلسلہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔ سی پیک منصوبہ صحیح سمت میں گامزن ہے اور یہ منصوبہ دوسرے منصوبوں سے مختلف ہے کیونکہ دو دوست ممالک کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے جس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ سی پیک منصوبہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں