ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقہ کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا

پیر 16 ستمبر 2019 14:02

ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقہ کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر) نے تنخواہ دارطبقہ کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کردیاہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین ایف بی آر سید شبرزیدی نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقہ کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو بہتر بنادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے تنخواہ دارطبقہ آسانی اورسہولت کے ساتھ اپنا ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بروقت ریٹرن جمع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے میں چند منٹ لگیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں