اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سالانہ الیکشن میں فائونڈر گروپ نے میدان مارلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن برائے 2019-20 میں فائونڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے اسلام یونا ئیٹڈ گروپ کو ہرا کر میدان مار لیا۔ کارپوریٹ کلاس سے فائونڈر گروپ کے عثمان خالد 392ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے فائونڈر گروپ کے احسن ظفر بختاوری 696ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ کلاس سے فائونڈر گروپ کے فاد وحید نے 386، شوکت حیات خان نے 375، محمد کاشف جاوید نے 366، عبدالرحمٰن خان نے 365اور نعیم الرحمٰن پراچہ نے 363ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ اس کے برعکس کارپوریٹ کلاس سے یونائیٹڈ گروپ کے فیصل مزمل نے 103، سید حنان رضا گیلانی نی94،عباد خرم نے 92، عبدالصمد خان نے 88، شاہد احمد خان نے 82اور سید علی نے 80ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار سیف اللہ ضیاء نے 40ویٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ کلاس سے فائونڈر گروپ کے محبوب احمد خان نے 658، محمد اسلم کھوکھر نے 646، عبدالرحمٰن صدیق نے 646، سیف الرحمٰن خان نے 644اور بابو محمد علیم نے 621ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ اس کے برعکس ایسوسی ایٹ کلاس سے یونائیٹڈ گروپ کے عابد خان نے 237، میاں بشارت اللہ کاکاخیل نے 228، شاہد زمان شنواری نے 222، اقبال حسین بنگش نے 203، محمد عثمان شیخ نے 202اور ارشد محمود نے 187ووٹ حاصل کئے۔

چیمبر کے نئے عہدیداران برائے سال 2019-20 کا انتخاب23ستمبر 2019کو ہو گا۔ محمدناصر خان نے چیف الیکشن کمیشن کے فرائض ادا کئے جبکہ عبدالغفار چوہدری اور محمد حسین نے بطورممبر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل ، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چیمبر کی مزید ترقی اور تاجر برادری کے مفادات کے بہتر فروغ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ چیمبر کے سالانہ الیکشن میں فائونڈر گروپ کی شاندار کامیابی وفاقی دارالخلافہ کی تاجر وصنعتکار برادری کی طرف سے فائونڈر گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔ فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے اپنے خطاب میں جیتنے والے امیدواران کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجروصنعتکار برادری کے مسائل کو حل کرانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے چیمبر کے سالانہ الیکشن میں فائونڈر گروپ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبران ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گروپ کی طرف سے بطور الیکشن انچارچ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ فائونڈر گروپ کے اراکین خالد جاوید، عبدالرئوف عالم، طارق صادق، میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، چوہدری وحید الدین اور ناصر قریشی نے بھی چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں