رواں مالی سال کے پہلے ماہ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں9 فیصداضافہ ریکارڈ

پیر 23 ستمبر 2019 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں9 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے اختتام تک شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا مجموعی حجم7.99 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں شیڈولڈ یبنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوںکا حجم 7.33 ٹریلین ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یوں مالی سال کے پہلے مہینے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے کے مقابلہ میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 8.09 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2017-18ء کے اختتام پر شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 7.36 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں