سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل 31 دسمبر 2022ء کو ہوگی، تکمیل سے 870 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل 31 دسمبر 2022ء کو ہوگی، تکمیل سے 870 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اب تک مقامی لوگوں کو 3 ہزار ملازمتیں ملی ہے، ایک ارب 96 کروڑ ڈالر کی مالیت سے تمیر کیا جارہاہے جس کی تکمیل 31 دسمبر 2022ء کو ہوگی۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پن بجلی گھر کی تکمیل کے بعد، اس پاور پراجیکٹ سے قومی گرڈ میں 870 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی، منصوبے سے ہر سال خیبرپختونخوا کوایک ارب روپے کا معاشی فائدہ حاصل ہوگا، سیلاب سے بچنے کے علاوہ زرعی اراضی کے بڑے علاقوں کی آب پاشی میں مددگار ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں