حکومتی ادارے اس طرح کے اقدامات نہ کریں جس سے خلیج مزید وسیع ہو‘ آل پاکستان انجمن تاجران

کاروبار بند ہونے کی وجوہات کے تدارک کی بجائے از خود مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ‘ مرکزی صدراشرف بھٹی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:07

حکومتی ادارے اس طرح کے اقدامات نہ کریں جس سے خلیج مزید وسیع ہو‘ آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے اس طرح کے اقدامات نہ کریں جس سے تاجروں اورحکومت کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو مزید وسیع کر دینگے، حکومت اورمتعلقہ ادارے کاروبار بند ہونے کی وجوہات کے تدارک کی بجائے از خود مشکلات پیدا کرنے کا سب بن رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محبوب سرکی،میاںطارق فیروز ، محمد شہزاد بھٹی ،ظہیر اے بابر، نعیم بادشاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ نا مساہد حالات کے باوجود تاجر بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن دوسری جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں جب تاجروںاور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کی صورتحال ہے ایسے میںنان فائلرز تاجروں کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ کسی صورت بھی درست اقدام نہیں ہوگا بلکہ اس سے سے تاجروںمیں مزید بد دلی پھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروںکو دیوار کے ساتھ لگانے سے گریز کرے اور کاروبار کو چلنے دے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے ۔ انہوںنے کہا کہ فکس ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے بہت سے تاجر تذبذب کا شکارہیںاوروہ پیشرفت کرنے سے گریزاںہیں اس لئے حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں