گزشتہ سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل سٹیل لمیٹیڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 58.65 فیصد کی کمی ریکارڈ

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:17

گزشتہ سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل سٹیل لمیٹیڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 58.65 فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) گزشتہ سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل سٹیل لمیٹیڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 58.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق 30 ستمبر2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل سٹیل لمیٹیڈ کو 347 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 58.65 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انٹرنیشنل سٹیل لمیٹیڈ کو 841.3 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں