اٹک پٹرولیم کے منافع میں تین ماہ کے دوران20.65 فیصد کمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:41

اٹک پٹرولیم کے منافع میں تین ماہ کے دوران20.65 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میںگزشتہ سہ ماہی کے دوران20.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو 1.23 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے منافع 1.55 ارب کے مقابلہ میں 20.65 فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران کمپنی کی مجموعی سیلز میں2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فی ح-صص آمدنی 12.31 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں