رواں مالی سال کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 5.67 فیصد اضافہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 911.69 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.67 فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 862.76 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ ستمبر کے مہینے میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 420.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 360.16 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔ مالی سال کے اس عرصہ میں امریکا نے پاکستان میں 18 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست امریکی سرمایہ کاری کا حجم 88.6 اور مالی سال 2017-18ء میں 136.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں