ایس ای سی پی پاکستان کا پہلا ریگولیٹری سینڈ بکس متعارف کروائے گا، شوذب علی

نئے سٹارٹ اپ ،نوجوان انٹر پینورز کو آسانیاں ،سازگار موحول فراہم کرنے کیلئے متعلقہ قوانین میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی، کمشنر سیکیورٹی مارکیٹ ایس ای سی پی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شوذب علی کا کہنا ہے کہ ملک میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید ٹیکنا لوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی و غیر ملکی اینو ویٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس ای سی پی ملک کا پہلا ریگولیٹری سینڈ بکس متعارف کروائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سٹارٹ اپ اور نوجوان انٹر پینورز کو آسانیاں اور سازگار موحول فراہم کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی۔ ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی سٹارٹ اپ کے لئے سازگار ریگولیٹری ماحول کو فراہمی کے لئے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشاورتی سیشن میں نوجوان انٹر پینیورز، ٹیکنالوجی کے ماہرین، وکلاء اور فنانشل سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری سینڈ بکس میں فن ٹیک کمپنیوں کے لئے خصوصی سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ نئی نئی ایجادات اور جدید تصورات کو فروغ دیں۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ چھوٹے کاروبار کو سرمائے کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے ایس ای سی پی ایکویٹی کراوڈ فندنگ کے ریگولیشنز متعارف کروائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کاروبار کو سرمائے کی فراہمی آسان بنانے کے لئے پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کپیٹل کے ریگولیشنز میں ترامیم کی جائیں گی۔

شوذب علی کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپ کو آسانی اور سہولت اور معمولات تک آسان رسائی کے لئے ایس ای سی پی ایک خصوصی ویب پورٹل کا اجراء کرے گا۔ نوجوان انٹر پینیورز کو معلومات اور سہولت کے لئے ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے۔ ایس ای سی پی کے افسران اور شرکاء نے کمپنیز ایکٹ کے مشکل تقاضوں کو ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی بحث کی گئی۔

اسی طرح،نئی ٹیکنالوجی کیساتھ فنانشل پراڈکٹس جو کہ جدید کاروبار کی تشکیل نو میں معاون ہیں جیسا کہ ایکویٹی کراؤڈ فنڈنگ کے تصور پر بھی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ مزید یہ کہ حکومتی وژن کے مطابق کاروبار میں آسانی فراہم کرنے اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور سرمائے تک آسان رسائی کے لئے،ایس ای سی پی نیپرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپٹل ریگولیٹری فریم ورک میں اہم ترامیم متعارف کروائے گا۔

شرکاء نے ایس ای سی پی کی طرف سے پاکستان میں ریگولیٹری منظر نامیمیں آہستہ آہستہ تبدیلی لانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات کو سراہا۔اجلاس کے اختتام پر ایس ای سی پی کے کمشنر کی جانب سے شکریہ کیا گیا۔ ایس ای سی پی لاہور اور اسلام آباد میں سٹارٹ اپ ضوابط سے متعلق دو اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد بھی کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں