پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح غذائی تحفظ کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے ، میاں زاہد حسین

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:55

پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح غذائی تحفظ کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے ، میاں زاہد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی غذائی تحفظ کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے ۔ بز نس کمیونٹی سے یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر اسکے باوجود فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں5 سال سے کم عمر کے بچوں میں سے نصف بھوک کا شکار ہیں ۔مغربی ممالک میں جہاں بچوں کی بڑی تعداد موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے وہیں ترقی پذیر ممالک میں انھیں مناسب خوراک میسر نہیں ہے جس سے انکی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جہاں غذائیت کے مسائل کا شکار ہونیوالے بچوں کی اکثریت ہے۔ انہوں نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں