مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق کی سفیر باہیہ تہذیب لائے کی وفد کے ہمراہ ملاقات ‘ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت

پیر 21 اکتوبر 2019 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق کی سفیر باہیہ تہذیب لائے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات ڈچ سفیر بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملاقات میں سیکرٹری تجارت اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے اور یورپی یونین جی ایس پی پلس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں