فارما سیوٹیکل پرو ڈکٹس کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 42.83 فیصد اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

فارما سیوٹیکل پرو ڈکٹس کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 42.83 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فارما سیوٹیکل پرو ڈکٹس کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 42.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران فارما سیوٹیکل پرو ڈکٹس کی برآمدات 2 ہزار 792 میٹرک ٹن رہیں جن کی مالیت 6 ہزار 127 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پرو ڈکٹس کی برآمدات بڑھ کر 3ہزار 418 میٹرک ٹن ہوگئیں جنکی مجموعی مالیت 8 ہزار 751 ملین روپے تک پہنچ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل کی برآمدات میں 2 ہزار 624 ملین روپے یعنی 42.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں