ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:15

ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) فیڈمک نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور فیڈمک کے اکنامک زونز تک آسان رسائی کے لئے ساہیانوالا سے چنیوٹ روڈ تک فیصل آباد ایکسپریس کی طرز پر سڑک تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ فیصلے چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے لئے 40 میگا واٹ کے دو نئے گرڈ اسٹیشن قائم کرنے اور سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون "علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی" کی ڈویلپمنٹ سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 20 میگا واٹ کا گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بے مثال پرکشش مراعاتی پیکیج نئی ملازمتوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کی بنیاد بنے گا۔ صارفین کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل فیڈمک کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم تھری موٹر وے کی تکمیل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دی گئی سہولیات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل معاشی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں