چین کی پاکستان میں پہلی سہ ماہی کے دوران 103.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

بدھ اکتوبر 13:22

چین کی پاکستان میں پہلی سہ ماہی کے دوران 103.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چین نے پاکستان میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 103.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اس عرصہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر 2019ء تک کے عرصہ میں چین نے پاکستان میں 103.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی، پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست ہے۔

گزشتہ مالی سال میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 642.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے، جبکہ مالی سال 2017-18ء میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.003 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی میں چین کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 438.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 434.52 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران چین کو پاکستان کے مجموعی برآمدات کا حجم 1.85 ارب ڈالر رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.97 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر پاکستان نے 2.27 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر2.61 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments