سٹاک مارکیٹ میں زبردست بہتری کے بعد حکومتی اقدامات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘ ترجمان وزارت خزانہ کا ٹویٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سٹاک مارکیٹ میں زبردست بہتری کے بعد حکومتی اقدامات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزارت خزانہ کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 238 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی سرمایہ کاری 1.1 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں