رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ وئیر کی برآمدات میں 52.37 فیصد اضا فہ ، ادارہ شماریات پاکستان

جمعہ 22 نومبر 2019 20:57

رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ وئیر کی برآمدات میں 52.37 فیصد اضا فہ ، ادارہ شماریات پاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ وئیر کی برآمدات میں 52.37 فیصد اضا فہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئر کی برآمدات 32لاکھ 46 ہزار جوڑے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات 49لاکھ 46 ہزار جوڑوں تک پہنچ گئی ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19 میں جولائی تا اکتوبر کے مقابلہ میں 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات میں 17لاکھ جوڑے یعنی 52.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں