پاکستان کیبلز کا لائلٹی کلبز کے اراکین کی خدمات کے اعتراف کے لئے ’’شاباش استاد‘‘ پروگرام کا اعلان

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:53

پاکستان کیبلز کا لائلٹی کلبز کے اراکین کی خدمات کے اعتراف کے لئے ’’شاباش استاد‘‘ پروگرام کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان کیبلز نے اپنے لائلٹی کلبز کے اراکین کی خدمات کے اعتراف کے لئے ’’شاباش استاد‘‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائرنگ سلوشنز تیارکرنے والی معروف پاکستانی کمپنی پاکستان کیبلز کے حکام نے کہا ہے کہ شاباس استاد پروگرام اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الیکٹریشنز کی خدمات کے اعتراف کے لئے شروع کیا جا رہا ہے۔ شاباس استاد جیتنے والوں کا انتخاب کمپنی کے لائلٹی کلب کے اراکین سے کیا جائے گا اور منتخب ہونے والوں کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ کمپنی کی طرف سے فن سے بھرپوپر ایک دن گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں