یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اس سال نومبرمیں اپنے سٹورز میں 80کروڑ روپے کی مصنوعات فروخت کیں

پیر 9 دسمبر 2019 13:41

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اس سال نومبرمیں اپنے سٹورز میں 80کروڑ روپے کی مصنوعات فروخت کیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے اس سال نومبرمیں اپنے سٹورز میں 80کروڑ روپے کی مصنوعات فروخت کیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران ریلیف پیکج کے باعث سیل میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج جاری کیا گیا ہے جس سے ماہانہ بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دیا جائے گا اس کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا۔

پیکج کے نتیجے میں صارفین کو مارکیٹ ریٹس سے کم معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی اور کارپوریشن کی سیل میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت کارپوریشن کم آمدنی والے اور مستحق افراد کو سہولت کارڈ مہیا کرے گی، منصو بے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ملک بھر میں مستحق افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ آئندہ چند دن تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد سہولت کارڈز کا اجراء ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ اور ملازمین ادارے کی بحالی اور ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کارپوریشن کے ایم ڈی عمر لودھی صارفین کو ایک ہی چھت تلے تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں جس کے لئے میگا سٹورز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں