رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک مصنوعی زیورات کی برآمدات میںکمی ریکارڈ

منگل 10 دسمبر 2019 12:19

رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک مصنوعی زیورات کی برآمدات میںکمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) جاری مالی سال کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات میںگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مصنوعی زیورات کی برآمدات سے ملک کو 1.671 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17.20 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات سے ملک کو 2.018 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر 2019ء میں مصنوعی زیورات کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے ماہ اکتوبر مقابلہ میں 0.99 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں