سارک ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 716.51 ملین ڈالرریکارڈ

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:57

سارک ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 716.51 ملین ڈالرریکارڈ
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کے رکن ممالک کو جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کا حجم 716.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق افغانستان کو جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 339.033 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 388.072 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.19 ارب ڈالر رہا تھا۔ سارک کے رکن ملک بنگلہ دیش کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 248.37 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو 251.20 ملین ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 744.56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سارک کے رکن ممالک میں سب سے کم برآمدات بھوٹان کو ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بھوٹان کو ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بھوٹان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2 لاکھ 11 ہزار ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19ء میں بھوٹان کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 8 لاکھ 24 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 14.40 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 147.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 312 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالدیپ کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2.06 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مالدیپ کو 2.20 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19ء میں مالدیپ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 6.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیپال کو مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 9.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیپال کو 1.62 کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مالی سال 2018-19ء نیپال کو پاکستانی برآمدات کا حجم 28.72 رہا تھا۔

سری لنکا کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 101.60 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سری لنکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 116.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران سری لنکا کو 303.76 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سارک کے رکن ممالک کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 907.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو رواں مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سارک کے رکن ممالک کو مجموعی طورپر 2.58 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں