گزششتہ سال مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 4.92فیصد اضافہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:40

گزششتہ سال مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 4.92فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) دسمبر2019ئ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 4.92فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر2019ئ کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات 40.8ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ دسمبر2018ئ میں برآمدات کا حجم 38.9ملین ڈالر رہا تھا۔ اسطرح دسمبر2018ئ کے مقابلہ میں دسمبر2019ئ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر یعنی 5فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں