حکومتی ضمانتوں کیلئے سرکاری شعبے کے اداروں کے گورننگ بورڈز کو درخواست دینا ضروری قرار

گارنٹی کیلئے درخواست کا جائزہ اس وقت تک نہیں لیاجائیگا جب تک ادارے کے آڈٹ شدہ فنانشل سٹیمنٹ فراہم نہیں کی جاتی

منگل 21 جنوری 2020 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزارت خزانہ نے سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کیلئے ساورن گارنٹی دینے کا جو نیا طریقہ کار وضع کیاہے اس کے تحت حکومتی ضمانتوں کیلئے سرکاری شعبے کے اداروں کے گورننگ بورڈز کو درخواست دینا ضروری قراردیاگیاہے ۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت حکومتی ضمانت (ساورن گارنٹی) کیلئے سرکاری ادارے کی درخواست کامذکورہ ادارے کی انتظامی وزارت یا محکمہ جائزہ لے گا اوراس کی تائید کرے گا۔

(جاری ہے)

گارنٹی کیلئے درخواست کا جائزہ اس وقت تک نہیں لیاجائیگا جب تک مذکورہ ادارے کے آڈٹ شدہ فنانشل سٹیمنٹ فراہم نہیں کی جاتی۔ساورن گارنٹی کیلئے بزنس پلان جس میں بزنس ماڈل کی وضاحت صراحت سے کی گئی ہوں اور کم سے کم پانچ سال کے مالیاتی اندازوں پرمشتمل ہوں، دینا ضروری قرار دیا گیاہے۔اس کے ساتھ ساورن گارنٹی کی مدت کی وضاحت، گزشتہ پانچ سالوں میں ساورن گارنٹی کے درخواست گزارادارے کے بزنس ماڈل کی فراہمی اورگزشتہ پانچ برسوں میں ادارے کی مالیاتی اورغیرمالیاتی کارگردگی کے حوالے سے تفصیلات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔نئے طریقہ کارکے مطابق فنانس ڈویژن ہر درخواست کا اندرونی طورپر جائزہ لے گی اورسیکرٹری خزانہ کی منظوری سے حتمی سفارشات مرتب کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں