چینی کرنسی کی انٹر نیشنلائزین اور باہمی تجارت میں اس کے استعمال کے چینی حکومت کے عزائم قابل تحسین ہے، جاوید آفریدی

بدھ 22 جنوری 2020 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یواین ایچ سی آر کے یوتھ سفیر معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے چینی کرنسی کی انٹر نیشنلائزین اور باہمی تجارت میں اس کے استعمال کے چینی حکومت کے عزائم کو سراہا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے کہا کہ چین کی رینمن یونیورسٹی کے ژاؤ شی جن اور ان کی ٹیم سے ان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں انہیں چینی وفد نے چینی کرنسی کی انٹر نیشنلائزین اور باہمی تجارت میں اس کے استعمال کے چینی حکومت کے عزائم سے آگاہ کیا جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاک چین تجارت کے فروغ اور چین کی پاکستان میں ٹریژری بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں