2019ء کے لئے ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 20 فیصد اضافہ

ہفتہ 22 فروری 2020 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) سال 2019ء کے لئے ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ (ای ایف یوجی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2019ء کے لئے کمپنی نے 2609 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء کے دوران ای ایف یو جی کو 2171 ملین روپے بعد ا زٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 438 ملین روپے یعنی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع کے نتیجہ میں کمپنی کے فی حصص آمدن بھی 10.86 روپے کے مقابلہ میں 13.04 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں