31دسمبر2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز کے بعد از ٹیکس منافع میں48.6 فیصد کمی

ہفتہ 22 فروری 2020 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) 31دسمبر2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز کے بعد از ٹیکس منافع میں48.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر2019ء کیلئے کمپنی کو366.5 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع713 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اس عرصہ کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز کے بعد از ٹیکس منافع میں346.5 ملین روپے یعنی48فیصد سے زاید کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں