ْاستعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں فروری کے دوران 47.84 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

بدھ 1 اپریل 2020 14:26

ْاستعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں فروری کے دوران 47.84 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) فروری 2020ء کے دوران استعمال شدہ (لنڈی) کے کپڑوں کی درآمدات میں 47.84 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں فروری 2020ء کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات کا حجم 2.1 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 4.04 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں 1.91 ارب روپے یعنی 47.87 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں