آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نی10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دی دی

فنڈ کے رکن ممالک ،کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو قرضوں اورمعاونت کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دورہوگئیں

بدھ 1 اپریل 2020 14:26

آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نی10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دی دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے انتظامی بورڈ نی10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو قرضوں اورمعاونت کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دورہوگئی ہیں۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجوارگیوا نے بورڈ کے اجلاس کے بعد ٹویٹرپرجاری بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رکن ممالک نے آئی ایم ایف کے قرضہ دینے کی استعداد کو ایک ٹریلین ڈالرتک بڑھانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف ممبرممالک کوکوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے اوراس کے علاوہ دیگرمدوںمیں معاونت فراہم کرنے کے قابل ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ گروپ 20 ممالک کے کروناوائرس سے نمٹنے کے اس منصوبہ کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، عالمی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط اورہدف پرمبنی اورمعیشتوں کی بحالی کیلئے اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

دریں اثناء آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے نئے دوطرفہ قرضوں کے فریم ورک کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے قرضہ دینے کی استعدادکارایک ٹریلین ڈالرتک بڑھ جائیگی۔بیان میں کہاگیاہے کہ ان اقدامات کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک کوکوروناوائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے قرضوں کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ یکم جنوری 2021 ء سے شروع ہوگا۔نئے فریم ورک کا نظام الاوقات تین برسوں پرمحیط ہے جو2023ء میں اختتام پذیرہوگا تاہم اس میں ایک سال کی توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں