ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراور فروخت میں آٹھ ماہ کے دوران 10.44 فیصد کمی

فروری میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداور و فروخت میں 0.82 فیصد اضافہ

منگل 7 اپریل 2020 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران اوسطاً 10.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء تا فروری 2020ء ملک میں 10 لاکھ،88 ہزار،714 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراور10 لاکھ،81 ہزار،272 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.44 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 11 لاکھ،99 ہزار، 348 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور11 لاکھ، 97 ہزار، 222 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری 2020ء میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراورفروخت میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 0.82 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں ملک میں 1 لاکھ،39 ہزار،167 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراور ایک لاکھ،39 ہزار،7 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔گزشتہ سال فروری میں ملک میں ایک لاکھ،37 ہزار،346 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداور اورایک لاکھ،38 ہزار555 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں