فارن افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کروڑ 99لاکھ روپے فنڈز جاری

منگل 7 اپریل 2020 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں فارن افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک ایک کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ97لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک سٹڈیز کی بحالی کے لیے ایک کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں