پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا

منگل 7 اپریل 2020 17:52

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کوتیزی کارحجان رہا ، کے ایس ای 100 انڈکس میں 652.40 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 31231.55 پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ کے حجم میں مجموعی اضافہ کی شرح 2.13 فیصد رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 17 کروڑ،27 لاکھ،69 ہزار،586 حصص کالین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 6.751 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ میں کل 335 کمپنیوں کے حصص کی خریدوفروخت ہوئی، 215 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 100 میں کمی اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تین کمپنیوں کے حصص کی زیادہ خریدوفروخت ہوئی، میپل لیف سیمنٹ کے کل دوکروڑ، تین لاکھ 93 ہزارحصص کالین دین ہوا اورحصص کی قیمت 23.39 روپے پرپہنچ گئی، حیسکول پیٹرولیم کے کل ایک کروڑ، 98 لاکھ ، 58 ہزار حصص کا لین دین ہوا اورکمپنی کے حصص کی قیمت 14.85 روپے ہوگئی، فوجی فرٹیلائزرکمپنی کے 98 لاکھ، 48 ہزار، 500 حصص کالین دین ہوا اورفی حصص قیمت 16.01 روہے رہی۔

یونی لیورفوڈز کے حصص میں سب سے زیادہ 292 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 71.99 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔سفائیرٹیکس کے حصص کی قیمت میں 50 روپے اوروائتھ پاکستان کے حصص کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں