مغربی یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات کے حجم میں 1.88 فیصداضافہ

بدھ 8 اپریل 2020 12:53

مغربی یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات کے حجم میں 1.88 فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) مغربی یورپ کے ممالک جرمنی، فرانس، بیلجئیم، نیدرلینڈ اورسوئٹزرلینڈ کے لیے پاکستان کی برآمدات میںجاری مالی سال کے ابتدائی8 مہینوں کے دوران 1.88 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری2020ء تک کی مدت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں جرمنی، فرانس، بیلجئیم، نیدرلینڈ اورسوئٹزرلینڈکے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 2.327 ارب ڈالررہا،یہ حجمگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.88 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جرمنی، فرانس، بیلجئیم، نیدرلینڈ اورسوئٹزرلینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.284 ارب ڈالر تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 292.505 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 7.39 فیصد زیادہ ہے، فروری2019ء میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 272.363 ارب ڈالررہاتھا۔گزشتہ مالی سال میں جرمنی، فرانس، بیلجئیم، نیدرلینڈ اورسوئٹزرلینڈکوبرآمدات سے ملک کومجموعی طورپر3.425 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں