ْکورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث رواں سال آم کی برآمدات میں 50 ہزار ٹن کمی کا خدشہ ہے

چیئرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

جمعرات 4 جون 2020 11:48

ْکورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث رواں سال آم کی برآمدات میں 50 ہزار ٹن کمی کا خدشہ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث رواں سال آم کی برآمدات میں 50 ہزار ٹن کمی کا خدشہ ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آم کے برآمدی سیزن میں مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکا، جاپان سمیت دیگر ممالک کو ایک لاکھ 30 ہزار آم برآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سال آم کی برآمدات 80 ہزار ٹن تک کم ہو نے کا خدشہ ہے۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال آم کی برآمدات میں 50 ہزار ٹن کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آم کے گزشتہ برآمدی سیزن میں برآمدات سے 90 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں سال زرمبادلہ کا حصول 50 ملین ڈالر تک کم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی عالمی وباء کی وجہ سے فضائی سروس معطل ہے اور یورپ ، امریکا سمیت دیگر ممالک کی فلائٹس کی عدم دستیابی برآمدات کی کمی کا بنیادی سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی برآمدکنندگان کارگو فلائٹس کے ذریعے شپمنٹس بھیج رہے ہیں جو عام کمرشل پرواز کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ اخراجات پر بھیجی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک کے لئے فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی وجہ سے آم کی برآمدات متار ہو رہی ہیں تو دوسری جانب ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ کورونا وائرس کی وجہ سے تجارت مسائل کا شکار ہے اور ان کو بھی آم برآمد نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے آم کی برآمدات میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں