پٹ سن کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 21.31 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 4 جون 2020 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) جاری مالی سال کے دوران جیوٹ ( پٹ سن) کی درآمدات میں 21.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 2 کروڑ 64 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جیوٹ کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 36 لاکھ 3 ہزار ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹ سن کی قومی درآمدات میں 71 لاکھ 60 ہزار ڈالر یعنی 21 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں