مئی 2020ء کے دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک کے دودھ کی درآمدات میں 54.73 فیصد کمی

اتوار 5 جولائی 2020 12:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) مئی 2020ء کے دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک کے دودھ کی درآمدات میں 54.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 8.31 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 18.36 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک کے دودھ کی قومی درآمدات میں 10.05 ملین ڈار یعنی 54.73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں