گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 13.5 فیصد اضافہ

اتوار 5 جولائی 2020 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی تمام بندر گاہوں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کرنے والے لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹو یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات کا حجم 780 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سیلز ٹیکس وصولیوں کا حجم 686 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال میں درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات میں 94 ارب روپے یعنی 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران محصولات میں 26 فیصد کے اضافہ سے درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیاں 51 ارب روپے کے مقابلہ میں 64 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی اور کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث بین الاقوامی تجارت میں سست روی کے باوجود درآمدات پر عائد سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

مزید برآں حکومت نے جون کے دوران لاک ڈائون میں نرمی کی تھی او محدود کاروباری سرگرمیوںکی اجازت دی تھی۔ حکومت نے ان اقدامات کا مقصد ملک کی مختلف بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے درآمدی سامان کی کلیئرنس تھا تاکہ تاجر اپنا سامان کلیئر کروا سکیں ۔ حکومت نے ان اقدامات کے نتیجہ میں جون 2020ء کے دوران درآمدات پر عائد سیلز ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں