وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی صنعت کے لیے بڑا پیکیج امید کی کرن ہے،ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے، افتخار علی ملک
پیر 13 جولائی 2020 13:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ تعمیراتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر کسی سے ذرائع آمدن کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، اس سے لوگوں کو اپنا کالا دھن معاشی سرگرمیوں میں لانے کی ترغیب ملے گی۔
افتخار ملک نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا وزیر اعظم عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے تعمیراتی صنعت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بیس لاکھ سے زیادہ مکانات کی کمی ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کا حجم 250 ارب روپے سے زیادہ ہے، اس اعلان سے اس شعبے کو مکانات کا خلا پورا کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی خوش آئند ہے کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے جس سے اس کو دستیاب سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دیگر صنعتوں کی نمو تعمیراتی شعبے کی نمو سے منسلک ہے اور ان سازگار پالیسوں سے تمام منسلکہ صنعتوں کی نشوونما میں مدد ملے گی اور یہ معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کا خام مال ملک کے اندر ہی تیار کیا جانا چاہئے اور حکومت کو تعمیراتی و ہائوسنگ سیکٹر کے لیے خام مال کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، علاوہ ازیں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بھی تمام سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مشکل وقت میں ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں جب دنیا دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معیشت سمیت ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کاروباری برادری کے لئے مراعاتی پیکیج اور عوام کے لیے ریلیف پیکیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ویژنری لیڈر ہیں جو معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کے علاوہ پاکستان کو معاشی طور پر آزاد بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بے گھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس پیکیج سے فائدہ اٹھائیں اور کم ترین شرح سود اور سبسڈی کے ساتھ اپنے مکانات تعمیر کریں بصورت دیگر وہ زندگی بھر پچھتائیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں