ایس ای سی پی نے سکیورٹیز اینڈ فیوچر ایڈوائزر ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں

منگل 4 اگست 2020 22:55

ایس ای سی پی نے سکیورٹیز اینڈ فیوچر ایڈوائزر ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے پیش نظر، سکیورٹیز اینڈ فیوچر ایڈوائزر کے لائسنسنگ اینڈ آپریشنز کے ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں ہیں۔ ریگولیشنز میں ترامیم کا مسودہ عوامی رائے عامہ کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے ایس ای سی پی نے افراد کو انفرادی طور پر سکیورٹیز اور فیوچر ایڈوائزرز کی حیثیت میں کام کرنے اور ساتھ ہی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے میوچل فنڈزکے یونٹوں کی ڈسٹری بیوشن کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔ اس سے میوچل فنڈز کا دائرہ کار بڑھے کا اور کمپنیاں اپنے ڈسٹری بیوٹرز پورے ملک میں نامزد کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، ایس ای سی پی نے ایڈوائزی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یا سربراہ کے کم ازکم تجربہ کی مدت کو بھی پانچ سال سے کم کر کے تین سال کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس ترمیم سے مطلوبہ تعلیم رکھنے والے نوجوانوں میں کپیٹل مارکیٹ کے لئے ایڈائزری خدمات کی فراہمی کا رجحان بڑھے گا۔ ترامیم کی تجاویز پر موصول ہونے والی آراء و تجاویز کی روشنی میں مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں