رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 66.28 فیصد کی کمی ریکارڈ

منگل 22 ستمبر 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 66.28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 11.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 66.28 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 19.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 212.41 ملین ڈالر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں